20اکتوبرسے امراوتی ۔ناندیڑ -تروپتی خصوصی ٹرین

ناندیڑ:15 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)دسہرہ اوردیوالی تہواروں کے لے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے تروپتی ۔ناندیڑ ۔امراوتی ہفتہ میںدو رو ز چلنے والی خصوصی ایکسپریس ٹرین شروع کرنے کااعلان کیا ہے ۔ 20اکتوبرتا28نومبر گاڑی نمبر 62765 تروپتی ۔ امراوتی ۔ایکسپریس منگل اور ہفتہ کوچلے گی ۔گاڑی نمبر02766 امراوتی ۔تروپتی ایکسپریس 22 اکتوبر سے30 نومبر کے درمیان جمعرات اور پیرکوچلے گی ۔تروپتی ۔امراوتی (وائے ناندیڑ) خصوصی ٹرین تروپتی سے ہفتہ کودوپہر14:50بجے چلے گی ۔

واپسی میں امراوتی سے صبح 6:45 بجے چل کر دوسرے دن صبح6:40کو تروپتی پہونچے گی ۔ یہ گاڑی پھٹکا ]‘ پیلر ‘ مدناپلی روڈ ‘کویری ‘ دھرما ورم ‘ اننت پورم ‘ ڈھونے ‘کرنور شہر ‘ گڑول ‘ محبوب نگر ‘ کاچی گوڑہ‘کاماریڈی‘نظام آباد ‘دھرم آباد ‘ مدکھیڑ‘ ناندیڑ‘پورنا ‘بسمت ۔ہنگولی ‘ واشیم ‘اکولہ اور بڈنیرا پر جائے وقت اورواپسی میںٹھہرے گی۔