1 July, 2020 15:29

آج صبح 07:30 پر بارہمولہ کشمیر ضلع سوپور علاقے میں جنگجؤوں اور انڈین فوج کے بیچ ایک خونریز جھڑپ ہوئی، جس میں زیر نظر تصویر میں شہید ایک بے قصور شہری گولیوں کا شکار ہوا، اس کا معصوم بچہ اپنے والد کی موت کے بعد اپنے والد کے پیٹ پر بیٹھ کر اسے جگانے کی ہر ممکن کوشش کررہا تھا، لیکن اسے کیا پتہ کہ ظالم کی گولیوں نے اس کے باپ کو ہمیشہ کے لیے اسے جدا کردیا ہے، یہ منظر اتنا تکلیف دہ ہے کہ ذرا سی حس اور انسانی جان کی قیمت کو سمجھنے والا آدمی اسے دیکھ کر اپنے آنسؤوں پہ قابو نہیں رکھ سکتا۔ یہ کوئی پہلا موقعہ نہیں جب کشمیر میں کسی مسلمان کا خون ناحق بہایا گیا ہو، یہ آئے دن کی کہانی ہے۔ اللہ ہی اس مظلوم قوم کا نگہبان ہو۔
چند دن پہلے باپ بیٹے کے بغیر گھر لوٹا اور آج بیٹا بغیر باپ کے گھر لوٹے۔
یہی کشمیر ہے