جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں تشدد کے معاملہ میں دہلی پولیس نے کچھ تصاویر جاری کی ہیں ۔ دہلی پولیس کے پی آر او ایم ایس رندھاوا نے تصاویر اور 9 ملزمین کے نام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جانچ جاری ہے ۔
ملزمین میں جے این یو کی طلبہ یونین صدر آئشی گھوش کا نام بھی شامل ہے ۔ وہیں سابرمتی ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کا جو ویڈیو سب سے زیادہ وائرل ہوا تھا ،
اس کی تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سارے طلبہ پڑھنا چاہتے ہیں ، لیکن لیفٹ کے چار گروپ کے طلبہ انہیں رجسٹریشن نہیں کرانے دے رہے ہیں ۔ اسٹاف کے ساتھ دھکامکی کررہے ہیں ۔ سرور بند کردیا گیا ہے ۔