
لکھنؤ،24 مئی (یواین آئی)اترپردیش پولیس اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ٹی ایف)وشال وکرم سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ مسٹر یوگی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کامران امین نامی شخص کو ممبئی کے چونا بھٹی علاقے سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کی تلاش میں ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم مہاراشٹر گئی تھی۔