یوگی راج میں اسکولی بچوں کو نہیں ملا سویٹر، گایوں کو مل گئی جیکٹ

نیشنل ڈیسک : شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے اور اتر پردیش کے وزیر تعلیم ستیش چندر دویدی نے قریب دو ہفتہ پہلے کہا تھا کہ ریاست کے سکولوں میں طلباء کو سویٹر بانٹنے کا کام 25 دسمبر تک پورا ہو جائے گا لیکن ابھی تک زیادہ تر سکولوں میں سویٹر نہیں پہنچے ہیں۔ وزیر تعلیم کا بیان آیا ہے کہ اضلاع میں سویٹر پہنچا دئیے گئے ہیں اور دور دراز کے علاقوں میں سویٹر پہنچانے میں ایک دو دن لگیں گے۔

یہ حقیقت ہے کہ کچھ سکولوں میں سویٹر تقسیم ہوئے ہیں لیکن جن سکولوں میں سویٹر تقسیم ہوئے ہیں ان میں بھی سویٹر کی کوالٹی کو لے کر سوال کھڑے کئے جا رہے ہیں۔ جن طلبا کو سویٹر ملے ہیں ان میں سے ایک طالب علم نے بتایا کہ اس کو دو دن پہلے جو سویٹر ملا تھا وہ پھٹ گیا ہے۔ دوسری جانب سکولوں میں کم سویٹر پہنچنے کی بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ایک سکول ٹیچر نے اعتراف کیا ہے کہ سویٹر کچھ کم آئے تھے جس کی وجہ سے سبھی بچوں کو سویٹر نہیں ملے ہیں۔

#YogiAdityanathGovt #UttarPradesh #CowJacket #UrduNews #HindSamacharUrduNews

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading