یوپی  میں تبلیغی جماعت کے 17 غیر ملکی جیل بھیجے گئے

بہرائچ 12، اپریل ( یواین آئی ) دہلی میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں شامل ہونے والے غیر ملکی 17 شہریوں کو اتر پردیش کے بہرائچ میں قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے جماعت کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے ویزا اور پاسپورٹ قوانین کی خلاف وزری کی ہے ۔

پولیس نے 17 غیر ملکیوں سمیت 21 جماعت کے ارکان کو تاج اور قریشی مسجد سے گزشتہ تین مارچ کو گرفتار کیا تھا ۔ انهوں نے بتایا کہ قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد سب کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا جن کے حکم پر انہیں جیل بھیجا گیا ۔ تمام جماعت کے اراکان کے ٹیسٹ منفی پائے گئے تھے ۔ پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 269،270،271،188 کے تحت گرفتار کیا تھا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading