
ناندیڑ۔ 26 جنوری: (ورق تازہ نیوز)یوم جمہوریہ کے موقع پر راحت ایجوکیشن ویلفیئر اینڈ کلچرل سوسائٹی ناندیڑ کی جانب سے نونہال اردو پرائمری اسکول کے طلباء میں تعلیمی لوازمات کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر سوسائٹی کے صدر حیدر علی، نائب صدر شیخ خالد، سیکریٹری سید وسیم، جوائنٹ سیکریٹری محمد عبدالعلیم، خازن ذوالفقار احمد، شیخ عبدالرؤف، شیخ فیروز، شیخ فصیح الدین اور شیخ اظہر موجود تھے۔
تقریب کے دوران طلباء میں نوٹ بک، اسٹیشنری فراہم کی گئی ۔سوسائٹی کے اراکین نے بچوں کو تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور انہیں سخت محنت سے پڑھائی کرنے کی ترغیب دی۔
یہ تقریب نونہال اسکول کے طلباء و اساتذہ کے لیے نہایت خوش آئند ثابت ہوئی۔ اس اقدام کو والدین اور مقامی عوام کی جانب سے سراہا گیا۔