یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر شہریوں کے خلاف وحشیانہ بم باری کا ارتکاب کیا ہے۔ اتوار کی شام مارب صوبے کے جنوبی ضلع الجوبہ میں ایک رہائشی علاقے کو بیسلٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے العمود گاؤں میں ایک مسجد پر بیلسٹک میزائل داغا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں 13 شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ ان میں زیادہ تر طلبہ تھے جو مسجد کے اندر سو رہے تھے۔ علاقے کے شہری ابھی تک ملبے کے نیچے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز اسی گاؤں میں ایک قبائلی شخصیت شيخ عبداللطيف القبلی کے گھر کو بیلسٹک میزائل کے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی گھر اور املاک تباہ ہو گئیں تھیں۔