یشونت راؤ چوان کی برسی پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کی خراجِ عقی دت

یشونت راؤ چوان کی برسی پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کی خراجِ عقیدت

ممبئی (آفتاب شیخ)

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے بھارت کے سابق نائب وزیرِاعظم اور مہاراشٹر کے پہلے وزیراعلیٰ، آنجہانی یشونت راؤ چوان کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر اُن کی تصویر پر گل پاشی کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کی گئی۔

تقریب میں پردیش کانگریس کے نائب صدر سچن نائیک گنیش پاٹل، نامدیو چوان، دتّا نندے، شری رنگ برگے، ملند کیسَرکر، زمین دار یادو، بچھر سنگھ، سنجے گاؤںکر اور مُناف حکیم نے شرکت کی۔ تمام رہنماؤں نے یشونت راؤ چوان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وژن، قیادت اور ترقی پسند فکر آج بھی مہاراشٹر اور ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

رہنماؤں نے اس موقع پر ان کی ترقیاتی سوچ اور عوامی خدمات کو سلام پیش کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ان کے بتائے ہوئے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading