اسرائیلی صدر اور وزیر خارجہ کے آفیشلی بیانات ،اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اعلان ،گلوبل میڈیا کے نیوز چینلز اور امریکہ کی توثیق کے باوجود یحیٰ سنوار کی شہادت پر اب تک نا حماس نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور نا ہی حزب اللہ کی طرف سے کوئی بیان آیا ہے، اور نا ہی ایران نے اس نیوز پر کوئی تبصرہ یا رد عمل دیا ہے۔ہم مسلسل گلوبل میڈیا اور خاص طور پر عرب میڈیا پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ عرب دنیا کے معتبر نیوز ادارے الجزیرہ نے بھی صرف اسرائیلی دعوے کا ذکر کیا ہے، اپنی طرف سے یحییٰ سنوار کی شہادت کی توثیق یا تصدیق نہیں کی۔
یحییٰ سنوار کی شہادت کا معمہ یا تو اسرائیلی پروپیگنڈے کا حصہ ہے یا شہادت کی خبر کی تصدیق نا کرنا حماس کی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔ افواہوں کی تشہیر کرکے امت میں مایوسی اور دشمنان دین کے حوصلے بلند کرنے کا ذریعہ بننے کے بجائے صحیح خبر کا انتظار کرنا چاہیے ۔

یہ بات اس خبر کے دوسرے پہلو کی طرف اشارہ بھی کرتی ہے, کہ اگر یہ اسرائیلی فوج اور حکومت کا پروپیگنڈہ ثابت ہوتا ہے تو اس سے یہ نتیجہ نکل کر آتا ہے کہ وقت کا فرعون جس نے اپنی ساری ٹکنالوجی اور شیطانی قوت ایک چھوٹی سے فوج سے لڑنے میں صرف کردی وہ اب اس حالت کو پہنچ چکا ہے کہ اپنی مخالف فوج کے لیڈر کی موت کی کہانی کو صحیح ثابت کرنے کے لیے اپنی فوج کے جشن کے ویڈیو وائرل کروائے،اپنے شیطانی پنجوں سے دنیا کو ڈرانے والے پدر،امریکی صدر سے بیان جاری کرا دے اور خود اسرائیلی صدر کا یہ حال ہے کہ ہنگامی اجلاس کرکے میڈیا کے سامنے آکر فوج کے ترجمان اور اپنی طرف سے اس کے لیے ہر وقت ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے اس شیر کی شہادت کا اعلان بڑے فخریہ انداز میں کرے ۔ہائے کس قدر سراسیمہ اور بے بس نظر آتا ہے فرعون وقت ۔
کتنے زہنی کوفت اور نفسیاتی خوف کے عالم میں مبتلا ہوگیا ہے شیطان لعین۔
ہم دعا کرتے ہیں اللہ تیرے نفسیاتی خوف اور دہشت زدگی میں اضافہ کرے۔
اور اگر شہادت کی خبر میں صداقت پائی بھی جاتی ہو تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مومن کی زندگی اللہ کی امانت ہے، جو اسی کے دین کی سر بلندی اور اعلائے کلمتہ اللہ کے لیے دے دی جائے تو اس سے بڑی سعادت کی بات کوئی نہیں ہے۔اور آج تک کی حماس کی جدوجہد اور شہادتوں کے نذرانے پیش کرنے کی داستان ہمیں یہی بتاتی ہے کہ ان کے لیے موت زندگی سے زیادہ عزیز شئے ہے۔
یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے
جنہیں تونے بخشا ہے ذوق الہی
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذت آشنائی
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی
کشاد در دل سمجھتے ہیں اس کو
ہلاکت نہیں موت ان کی نظر میں ۔۔۔۔۔۔۔
دوسری طرف تمام تر ٹکنالوجی سے لیس اور شیطانی طاقتوں کے ساتھ اللہ کے لشکر سے لڑنے والے وقت کے شیطان کے لیے یحیٰی سنوار کی شہادت کتنی بڑی کامیابی سمجھیں جا رہی ہے ۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کہتا ہے کہ "مجھے اب امید ہے غزہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی”۔
✍️: پرویز نادر