ناندیڑ۔17اگست (راست)ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے اور ملک کے باشندوں کو برطانوی سامراج سے آزاد کرانے میں مسلمانوں کا عموماً اور معزز علما کرام کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔مگر آج ایک منظم سازش کے تحت ہندوستان کی جنگ آزادی کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ اس ملک کو آزاد کرنے میں مسلم مجاہدین اور علماء کرام کی قربانیاں نا قابل فراموش ہے۔ مسلمانوں کو چاہے کہ وہ اپنے مجاہدین اور علما کرام کی قربانیوں کو اپنے ذہنوں میں تازہ رکھیں۔ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمن قاسمی نے مسلم یوتھ فورم ، ناندیڑ کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام بعنوان ’’جنگ آزاد ی میں مسلمانوں کا کردار پر خطاب فرما تھے۔یہ جلسہ بتاریخ 16اگست 2022ء بروز منگل کی شام 7 بجے سے شہر کے انور گارڈن فنکشن ہال حیدر باغ روڈ پر منعقد کیا گیا۔
بعد ازاں روز نامہ عالمی تحریک کے مدیر اعلیٰ الطاف ثانی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج مجھے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ 75ویں یوم آزادی کا جشن ملک بھر میں مسلمانوں نے بڑے ہی جو ش و خروش کے ساتھ منایاہیں۔آپ نے مزید کہا کہ اس ملک کو آزادی دلانے کیلئے ہماری مسلم مجاہدین اور علماء کرام نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر شہادت کو قبول کیا لیکن انگریزوں کی غلامی قبول نہیں کی۔ہم نے ہی اس ملک میں انقلاب زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔ اسی طرح الطاف ثانی صاحب نے اپنے بیان کا رُخ موڑتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوںکو چاہے کہ اپنے زوال کے اسباب بھی وہ تلاش کریں تب ہی ہمیں کامیابی نصیب ہوگی اگر ہم نے اپنی ناکامیوں کو تلاش نہیں کیا تو پھر ہمیں کامیابی بھی آسانی سے مل نہیں پائے گی۔
آج فرقہ پرست طاقتیں ایک منظم سازش کے تحت ملک میں خوف کی فضاء کو چاروں طرف پھیلانے میں کامیاب ہوگی ہے۔ہمیں چاہے کہ ہم اس خوف کی فضاء سے باہر آکر اپنے زبان کو حق گوئی کیلئے بلند کریں ۔ اسی ہر شعبے اور تنظیم کے ذمہ داران کو بھی آگے آکر بولنا پڑے گا تب ہی کامیابی کے راستے نکلیں گے۔ہندوستان کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر مسلمان آج بیدار ضرور ہوئے اس بیداری کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں منظم انداز میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ الطاف ثانی صاحب نے مسلم یوتھ فورم کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس عنوان کے تحت جلسہ لے کر ایک اچھا اقدام اُٹھایا ہے ۔آپ نے مزید کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ مسلم یوتھ فورم ہر مہینے چھوٹی سی میٹنگ ہی کیوں نہ ہو اس طرح کے عنوان پر ضرور لیں۔ بعد ازاں مرزا دائود آزاد نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آزاد ی دلانے کیلئے علماء کرام کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ اس ملک کو آزاد کرانے میں مسلمانوں بالخصوص علماء کرام نے اپنے جانوں کی پرواہ نہیں کرتے ہوئے شہادت کا جام پینا پسند کیا۔اس ملک کی آزادی میں 90فیصد مسلمانوں نے حصہ لیا ۔
اس ملک کو ہم نے بائی چوائس اختیار کیا ہے ، بائی چانس نہیں، اگر آپ تاریخ کا مطالعہ کریں گے تو معلوم ہوگا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں کتنی قربانیاں دینی پڑی۔مسلم یوتھ فورم ناندیڑ کی جانب سے منعقدہ اس جلسہ عام میں دیگر مہمانان خصوصی میںمولانا آصف ندوی، روز نامہ عالمی تحریک کے مدیر اعلیٰ الطاف ثانی، اظہر خان (ایم پی جے ضلع صدر)، عابد علی خان (خادمین اُمت کے صدر)، عبید باحسین ، ایڈوکیٹ محمد شاہد ، محمد سرفراز سر ، کے علاوہ مسلم یوتھ فورم ناندیڑ کے ذمہ داران میں شامل مرزا داود آزاد(مسلم یوتھ فورم قومی صدر)، محمد دانش(ضلع صدر)، محمد عبید الرحمن عرف عبید لالہ (شہر صدر)، محمد عادل الدین ، محمد حذیفہ شاہد کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوان و بزرگ افراد نے شرکت کی ۔