جبل پور: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون کو لیکرکانگرس پر تنقید کی۔ امت شاہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ‘کانگرس پارٹی نے ملک کی تقسیم مذہب کی بنیاد پر کی۔ تقسیم کے وقت مشرقی اور مغربی پاکستان سے ہندو، سکھ، جین، بودھ، پارسی اور عیسائی کو ہندوستان آنا تھا، مگر اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہونے کے سبب وہ لوگ وہیں رہ گئے۔
مدھیہ پردیش کے جبل پور کے گیریسن گراؤنڈ میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ جب ملک تقسیم ہوا تو مشرقی اور مغربی پاکستان میں 31 فیصد ہندو تھے، اب 3 سے7 فیصد بچے ہیں۔ کانگرس اس پر جواب دے ۔ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان پر جتنا حق میرا اور آپ کا ہے، اتنا ہی حق پاکستان سے آئے ہوئے ہندو، سکھ، بودھ، عیسائی پناہ گزینوں کا ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں عام لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے بی جے پی ملک گیر مہم چلا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو جبل پور پہنچے۔ وزیر داخلہ کے طورپر امت شاہ کا مدھیہ پردیش کا یہ پہلا سفر ہے۔
#UrduNews #UrduNewsMadhyaPadesh #Jabalpur #UrduNews #AmitShah #CAA #Congress #PakistaniHindu #UrduNewsHindSamachar