ہندوستان میں کورونا کے 50 ہزار نئے کیسز، مجموعی تعداد 84 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز

نئی دہلی:7.۔نومبر۔ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50357 نئے کیسز کی تشخیص کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8462081 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 اموات ہوئیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 125562 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4141 معاملوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 516632 رہ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53920 افراد نے شفایابی حاصل کی، اب تک مجموعی طور پر 7819887 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading