ہندوستان میں اومیکرون کا ایک اور معاملہ، زمباوے سے گجرات لوٹنے والا شخص متاثر

احمد آباد: ہندوستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے تیسرے معاملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ معاملہ گجرات کے جام نگر سے رپورٹ ہوا ہے۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے جام نگر میں زمباوے سے لوٹنے والا شخص کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پایا گیا ہے۔

گجرات کے محکمہ صحت اور خاندادنی بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مینک اگروال نے کہا، ’’جام نگر میں ایک شخص امیکرون پازیٹو پایا گیا ہے۔ ہم نے اسے آئسولیٹ کر دیا ہے اور اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ وہ جہاں رہائش پزیر ہے وہاں ایک مختصر کنٹونمنٹ زون بھی تیار کر دیا گیا ہے۔ علاقہ میں موجود لوگوں کی ٹسٹنگ اور ٹریسنگ کا کام کیا جا رہا ہے۔‘‘