ہندوستانی خاتون کی نکلی ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کی لاٹری

ابو ظہبی ،5 جولائی ( یواین آئی ) ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کی نقدی لاٹري ایوارڈ جیتنے والی غیر مقیم ہندوستانی خاتون سپنا نائر نے کہا ہے کہ وہ اس پیسے کا استعمال اپنے کنبے کی بہتری اور مذہبی کاموں کے لئے کریں گی اور اپنی طرز زندگی میں تبدیلی کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ سپنا کا یہ جیكپاٹ لاٹری ایوارڈ بدھ کو نکلا ہے ۔ پانچ سالہ بیٹی کی ماں سپنا نے لاٹری کا ٹکٹ نو جون کو آن لائن خریدا تھا جس کا ٹکٹ نمبر 217892 تھا ۔

سینئر انجینئر کے طور پر کام کر رہی سپنا نے اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد کہا’’میں پہلے کی طرح ہی آفس جا رہی ہوں،اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اپنا کام مسلسل کرتی رہوں گی ۔ مجھے اپنی نوکری سے لگاؤ ہے تو میں بڑی تبدیلی کرنے کی سوچ نہیں رہی ہوں‘‘۔ سپنا کے شوہر پریم نے کہا کہ جب ان کی اہلیہ نے لاٹري جیکپاٹ ایوارڈ نکلنے کی بات بتائی تو انہیں بھی حیرت ہوئی ۔

گلف نیوز کے مطابق سپنا نے کہا ’’میں نے اپنے شوہر کو یہ نہیں بتایا تھا کہ میں نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا ہے ۔ اس لئے جب اس نے ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کا ایوارڈ جیتنے کی بات شوہر کو بتائی تو وہ دنگ رہ گئے ۔ ان کے لئے یہ بہت بڑی حیران کن بات تھی ۔ سپنا نے کہا کہ وہ لاٹري ایوارڈ سے ملنے والی رقم کا ایک حصہ دوسروں کی ا مداد میں خرچ کریں گی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی چھوٹی بہن نكشترا سے بھی ہے َ

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading