ہلدوانی کے متاثرین میں رقم کی تقسیم ،حید آباد کے سلمان اور ایوب انکم ٹیکس کے سپرد

حیدرآباد: ایچ وائی سی تنظیم کے دوافراد کوہلدوانی میں گرفتار کرتے ہوئے انہیں انکم ٹیکس عہدیداروں کے حوالے کردیاگیا۔

یہاں موصولہ اطلاع کے بموجب ضلع ہلدوانی میں دینی مدرسہ کو مسمار کرنے کے بعدتشددپھوٹ پڑا تھا۔اس فساد میں مسلمان شدید متاثر ہوئے ہیں
ایچ وائی سی کے دوافراد جن کا تعلق شہر حیدرآباد کے ہمایوں نگر علاقہ سے بتایاگیا ہے ہلدوانی فساد متاثرین میں رقم تقسیم کررہے تھے۔

رقم کی تقسیم کا ویڈیووائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے سلمان اورایوب کو حراست میں لے لیا اور متاثرین میں رقم تقسیم کرنے کے مسئلہ پر پوچھ تاچھ کے بعدانہیں انکم ٹیکس کے حوالے کردیا گیا جبکہ سلمان نے بتایا کہ وہ نان این جی اوز چلاتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading