ہانگ کانگ، 25 جولائی (یواین آئی) ہانگ کانگ میں سنیچر کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے متاثر ریکارڈ 133 نئے معاملے سامنے آنے سے صورت حال تشویشناک ہوگئی ہے۔ہیلتھ سیکورٹی سینٹر نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جمعہ کو نصف رات تک کورونا سے انفیکشن کے 133 نئے معاملون کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں سے 126 مقامی طور سے متاثر ہیں۔
ہیلتھ سینٹر نے بتایا کہ جولائی کے ابتدائی دنوں میں روزانہ نئے معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقائی حکومت (ایچ کے ایس اے آر) نے سماجی سلامتی کے طریقہ کار کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ جس میں گھر کے اردگرد سماجی دور بنائے رکھنے اور ماسک کو ضروری قرار یدنے اور تفریحی مقامات میں جانے پر پابندی ہے۔
ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایکزی کیٹو کیری لام نے بتایا کہ صورت حال تشویشناک ہے اورحکومت متعدد سخت اقدامات کررہی ہے جس میں وائرس کی جانچ کی صلاحیت اور انسداد بیماری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور مزید سہولیات شامل ہیں۔