حیدرآباد 28دسمبر(یواین آئی)ہاسٹل میں ڈگری کی تین طالبات حاملہ ہوگئیں۔تلنگانہ کے آصف آباد میں چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ٹرائبل ویلفیر ہاسٹل میں ڈگری کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے مقیم یہ طالبات حاملہ ہوگئیں۔ان میں ایک طالبہ تین ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے۔اس معاملہ کو ہاسٹل کے اسٹاف نے راز میں رکھنے کی کوشش کی
۔ہاسٹل کی دس طالبات کو مناسب حیض نہ ہونے پر ان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی طبی جانچ پر پتہ چلا کہ تین طالبات حاملہ ہیں۔یہ تمام طالبات ڈگری سال اول کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔
اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد عہدیدار اس کی جانچ کررہے ہیں۔یہ طالبات کن کن مقامات سے تعلیم کے لئے آئیں،کن سے ملاقات کی اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔اس واقعہ پر ضلع ٹرائبل ویلفیر عہدیداروں نے ہاسٹل کے عہدیداروں پربرہمی ظاہر کی۔