پے ٹی ایم جب گوگل پلے اسٹور سے غائب ہوا تو ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا اور پے ٹی ایم استعمال کرنے والے لوگ بھی خوفزدہ ہوئے کہ کہیں ان کے پیسے نہ چلے جائیں۔ پے ٹی ایم نے اس درمیان بیان بھی دیا کہ کسی کا پیسہ ڈوبنے والا نہیں، اور تازہ خبر یہ ہے کہ ایک بار پھر پے ٹی ایم گوگل پلے اسٹور پر واپس آ گیا ہے۔ اس کی جانکاری خود پے ٹی ایم نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔پے ٹی ایم نے اپنے بہت مختصر سے ٹوئٹ میں لکھا ہے "اینڈ وی آر بیک!” یعنی "اور ہم واپس آ گئے!” اچانک پے ٹی ایم کے گوگل پلے اسٹور سے غائب ہونے اور پھر کچھ ہی دیر بعد واپس آ جانے سے لوگ حیران ہیں۔ گوگل نے پہلے تو یہ بتایا تھا کہ اس نے پے ٹی ایم ایپ کو کھیلوں میں سٹہ بازی سے متعلق سرگرمیوں پر اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کے سبب پلے اسٹور سے ہٹایا ہے۔ لیکن پھر اچانک اس کی واپسی کے تعلق سے گوگل کا کوئی بیان فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔