گزشتہ 24 گھنٹوں میں ناندیڑاور اردھاپو ر تعلقوں میں سب سے زیادہ بارش

ناندیڑ:28جولائی:(ورقِ تازہ نیوز) جمعہ 28 جولائی کی صبح کو ختم ہونے والے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع میں اوسطاً 90.50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور ضلع میں کل بارش 559.10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ناندیڑضلع کے اردھاپور تعلقہ میںسب سے زیادہ 201 اور ناندیڑ تعلقہ میں 156 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

جمعہ 28 جولائی 2023 کی صبح کو ختم ہونے والے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش ضلع کے تعلقہ کے لحاظ سے حسب ذیل ہے، قوسین میں کل بارش درج ہے: ناندیڑ- 156.30 (504.30)، بلولی-104.90 (680.80)، مکھیڈ- 58.10 (540-420)، لوہا-53.30 (382.30)، حدگاوں-55.70 (487.40)، بھوکر-80.70 (615.50)، دیگلور-64.60 (553)،

کنوٹ-72.30 (766)، مدکھیڈ- 151.80 (530.40)،حمایت نگر(480.10)57.30‘ ماہور- 66.40 (772)، دھرم آباد- 112 (649.90)، عمری- 124.90 (636.40)، اردھاپور- 201.40 (641)، نائیگاوں-128.80 (504.80) ملی میٹر۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading