گزشتہ سال کی طرح دسویں بارہویں کے طلباء کے لیے اقراء اسٹڈی سینٹر میں طلباء کا ہجوم
42 برسوں سے انجمن خاندیش خوش اسلوبی سے تعلیمی و سماجی کام انجام دے رہا ہے
تھانے (آفتاب شیخ)
حال ہی میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوئے ہیں۔ طلباء امتحان کی تیاریوں میں زور شور سے لگ چکے ہیں۔ ان طلباء کو پڑھائی کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنے کی غرض سے رابوڑی تھانے کے معروف سماجی و تعلیمی ادارہ انجمن خاندیش کی جانب سے رابوڑی میں واقع ادارہ کے کمیونٹی ہال کے پہلے منزلے پر گزشتہ برس کی طرز پر امسال بھی اقراء اسٹڈی سینٹر کا قیام کیا گیا ہے جہاں گزشتہ ایک ماہ سے طلباء پرسکون ماحول میں پڑھائی کررہے ہیں۔ انجمن خاندیش پچھلے 42 برسوں سے سماجی و تعلیمی خدمات انجام دیں رہا ہے۔ اس ضمن میں ادارہ کے صدر سید عباس علی نے بتایا کہ ادارہ 1978 سے سماجی و تعلیمی خدمات انجام دینے میں پیش پیش رہا ہے اور اپنے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی حتیٰ المقدور کوشش کررہاہے۔ ادارہ کے جنرل سیکرٹری آفتاب شیخ نے کہا کہ ہمارے علاقہ رابوڑی میں زیادہ تر مکانات تنگ دامنی کے شکار ہیں اور بہت قریب قریب میں بلڈنگیں بنی ہونے کی وجہ سے ٹی وی و دیگر شور شرابے کی وجہ سے طلباء کو پڑھائی میں تکلیفیں پیش آتی ہے اور طلباء یکسوئی کے ساتھ پڑھائی نہیں کرپاتے ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور طلباء کو امتحانات قبل کے اوقات میں یکسوئی کے ساتھ پڑھائی کرنے کیے پرامن ماحول فراہم کرنے کی غرض سے ادارہ کی جانب سے اسٹڈی سینٹر کا اہتمام کیا ہے جہاں اطراف و اکناف کے طلباء شام چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک پڑھائی کر استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ ادارہ کے نائب صدر ذاہد علی قاضی نے بتایا کہ اسٹڈی سینٹر میں طلباء بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے پڑھائی کے ذوق کو دیکھتے ہوئے انجمن خاندیش کی جانب سے 19 فروری صبح ساڑھے دس بجے ادارہ کے کمیونٹی ہال میں بورڈ امتحانات کی تیاری کیسے کی جائی اس موضوع پر ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں موٹیویشنل اسپیکر پروفیسر احسان سید نے طلباء کی رہنمائی فرمائی۔ سید عباس علی نے مزید کہا کہ ادارہ کی جانب سے علاقے کے تعلیمی معیار بڑھانے کے لئے یہ ایک چھوٹی کوشش کی جارہی ہے اور انشاءاللہ اسے آگے بھی اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ خازن سید امیر علی نے کہا کہ اس طرح سے دیگر علاقوں میں بھی اسٹڈی سینٹر کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔ اسٹڈی سینٹر کے لیے ادارہ کے عہدیداران و ممبران نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی ذمہداریاں انجام دے رہے ہیں۔ امتحانات شروع ہونے سے قبل اقرا اسٹڈی سینٹر میں پڑھائی کرنے والے طلبا کو نیک خواہشات کے ساتھ پین، پینسل، رولر و دیگر ضروری اسٹیشنری تحفہ میں دی گئی اس موقع پر ادارہ کے صدر سید عباس علی، جنرل سیکریٹری آفتاب شیخ، تھانے یوتھ ایسوسی ایشن کے شعیب پٹھان، نیشنل ڈاکیومنٹس کنسلٹنگ کے عاقب خان، انور خان و دیگر موجود تھے۔