چنڈی گڑھ، 28جولائی (یواین آئی) شرومنی اکال دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے لاہور میں تاریخی بھائی تارو سنگھ شہیدی استھل کو گرودوارہ سےمسجد میں تبدیل کرنے کو کوششوں کی سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے وزیرخارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو پاکستان حکومت کے سامنے اٹھائیں تاکہ مقدس گرودوارے کو مسجد میں تبدیل نہ کیا جاسکے۔

انہوں نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے آنے والی خبروں سے اشارہ ملتا ہے کہ بھائی تارو سنگھ 18 ویں صدی کے گرودوارہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان حکومت کی طرف سے واضح یقین دہانی ہونی چاہیے کہ لاہور کے نولکھا بازار میں واقع گرودوارہ کو مسجد میں تبدیل کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسٹر بادل نے وزیرخارجہ سے پاکستان میں سبھی سکھ اور ہندو مذہبی مقامات کی حفاظت کے معاملے کو چوٹی سطح پر اٹھانے کی بھی اپیل کی۔
پاکستان حکومت کی طرف سے واضح یقین دہانی ہونی چاہیے کہ لاہور کے نولکھا بازار میں واقع گرودوارہ کو مسجد میں تبدیل کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔