نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن ایک عالم ِ دین کو جن پر لالچ کے ذریعہ جبری تبدیلی مذہب کا الزام ہے‘ گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا۔
جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار پر مشتمل بنچ نے ملزم وی عبدالوہاب محمود کو ہدایت دی کہ وہ 16 جنوری تا 28 جنوری روزانہ 11 بجے دن تحقیقاتی عہدیدار(آئی او) کے سامنے حاضر ہوں۔
بنچ نے کہا کہ الزامات اور جوابی الزامات میں پڑنے سے قبل درخواست گزار کو پہلے 16 جنوری تا 28 جنوری کے درمیان روزانہ 11 بجے دن تحقیقاتی ایجنسی/ عہدیدار کے سامنے حاضر ہونے دیا جائے۔ 13 فروری سے آئندہ کی سماعت ہوگی۔