
سورت۔وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات کے سورت شہر میں ایک بڑا حادثہ ہو ا ہے جس میں ۱۳ غریب مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ آج تک پر شائع خبر کے مطابق سورت شہر کی کیم روڈ پر ایک ڈمپر نے سڑک کے کنارے فٹپاتھ پر سورہے 18 لوگوں کو کچل دیا جس میں 13 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔
واضح رہے پولیس کا کہنا ہے کہ مرنےوالے تمام افراد مزدور ہیں اور وہ سب راجستھان کےرہنےوالےہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہےجہاں ان کاعلاج چل رہا ہے۔واضح رہے گجرات کو سب سے ترقی یافتہ صوبہ کہا جاتا ہے اور وزیر اعظم کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے نریندر مودی گجرات کے لگاتار تین مرتبہ وزیر اعلی رہےہیں ۔