گاڑی پورہ معاملے میں 24مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج ‘13گرفتار

دوآٹورکشہ و گاڑیوں کی توڑپھوڑ‘ایک دوکان‘پان پٹی کوجلانے کی کوشش
ناندیڑ:8ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)گاڑی پورہ میں کل شب پیش آئے سنگباری اور مارپیٹ کے معاملے میں اتوارہ پولس نے اب تک13مسلم نوجوانوں کوگرفتار کیا ہے۔ جبکہ24افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔دونوں جانب سے ہوئی سنگباری میںتین افراد زخمی ہوئے ہیں۔منگیش پرندرے کی شکایت پراتوارہ پولس نے 24افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 ودیگر کے تحت مقدمہ در ج کی ہے

۔ ان 24افراد میں شیخ عرفان ‘شیخ فرقان ‘شیخ سہیل شیخ ستار ‘ شیخ اشفاق ‘ سیدعلیم الدین سید رحیم الدین ‘ سیدماجد سیدامام الدین ‘ سید اآصف سید ندیم ‘ سیدعادل سیدماجد ‘ سید ذاکرسید یوسف ‘ فیروز خان صادق خان ‘ سلمان خان صادق خان ‘ سرفراز خان صادق خان ‘ محمدناصر حسین محمدجعفر حسین‘عہدحسین مختار حسین ‘شاہیراحمدناصراحمد‘سیدعرفان سیدنفیس ‘محمدامام محمدذاکر ‘ محمدافضل محمدانور ‘ محمدامام حسین صاحب ‘ فیروز خان صادق خان ‘ اعجاز پاشاہ ‘زبیر ‘ ااور شیخ ندیم کا بھائی شامل ہیں۔

اسپتال میں زیر علاج عزیز خان

پولس نے اب تک 13افراد کوگرفتار کیا ہے۔ سنگباری میں عزیز خان فیض اللہ خان ساکن حسن گلی گاڑی پورہ کے علاوہ دیگر دونوجوان زخمی ہیں۔ جن کاعلاج اسپتال میں جاری ہے۔اس معاملے میں دوسرے گروپ کی جانب سے آج شام ایف آئی آر درج ہونے کی اطلاع ہے۔کل رات گاڑی پورہ میں چھوٹی درگاہ کے پاس حملہ آوروں نے دوآٹورکشہ پرسنگباری کی جس سے انکے شیشے ٹوٹ گئے ۔اورموٹرسائیکلوں کوبھی نقصان پہنچایاگیا ۔کل رات ہی حبیب ٹاکیز کارنر پرایک خالی دوکان کو اشرار نے آگ لگادی ۔ رات میں ہی فائیربریگیڈ کی گاڑی کوطلب کیاگیا جس کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔ اسی طرح محمدعلی روڈ پرفیروزخان کی فرینڈس پان شاپ کو بھی شرپسندوں نے آگ لگادی مگر بعد میںاسے بھی بچھادیاگیا۔اسلئے کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا ۔اس معاملے میں فیروزخان نے اتوارہ پولس اسٹیشن میں شکایت دی ہے۔آج دوپہر بعد قدیم شہر کے متاثرہ علاقوں میں پولس نے زبردست فلیگ مارچ کیا۔