کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سوفي ٹروڈو بھی جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں ۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوفی میں فلو جیسی علامات سامنے آنے کے بعد جمعرات کو ان کی طبی جانچ کی گئی تھی –
جس میں ان کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوفی فی الحال ٹھیک ہیں اور ہلکی علامات ہیں ۔ انہیں الگ سے نگرانی میں رکھا جائے گا ۔