کیرالا ہائیکورٹ میں عائشہ سلطانہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور

بھارتی یونین ٹیریٹری (وفاقی علاقے) لکشادویپ سے تعلق رکھنے والی فلمساز عائشہ سلطانہ کی کیرالا ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتاری سے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

جبکہ انکی جانب سے داخل کی گئی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیرالا ہائیکورٹ نے جمعرات کو عائشہ سلطانہ کی بغاوت کیس میں ایک ہفتے کے لیے گرفتار ی سے روکنے پر مبنی عبوری حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ان کے خلاف بغاوت کا یہ کیس ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران انکی جانب سے لکشادویپ کے ایڈمنسٹریٹر کو مرکز کی جانب سے لانچ کیا گیا بایو ویپن کہنے پر رجسٹر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سنگل بنچ کے جسٹس اشوک مینن نے عائشہ کو ہدایت کی کہ وہ انوسٹی گیشن کرنے والوں سے تعاون کریں اور لکشادویپ پولیس کے سامنے پیش ہوں۔