کورونا کے علاج کے بعد بھی مریض کی موت۔جئے پور میں پانچویں موت

جئے پور:راجستھان  میں کورونا وائرس پازیٹو پائے جانے کے بعد علاج سے صحت مند قرار ہو چکے اٹلی (Italy) کے سیاح کی جمعے کو موت ہوگئی ہے۔ موت کا شکار ہوئے 69 سالہ شخص کو جے پور میں واقع فورٹس اسپتال   میں علاج کیلئے داخل کیاگیا تھا۔ دل کادورہ کو اس کی موت کی فوری وجہ بتایا جارہا ہے۔

موت کا شکار ہوئے اٹلی کا یہ سیاح گزشتی دنوں گھومنے آئے 23 رکنی سیاحوں کی ٹیم میں شامل تھا۔ یہاں اس کی میڈٰکل جانچ میں ویہ کورونا وائرس پازیٹو پایا گیاتھا۔ اس کے بعد اس کی بیوی بھی پازیٹو پائی گئی تھی۔ دونوں کا جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں علاج کیا ھیا۔ یہاں علاج کے بعد دونوں ٹھیک ہوگئے تھے اور ان کی رپورٹ نگیٹو آگئی تھی۔

اس پر ان کو RUHS  میں کوارن ٹائن کیلئے شفٹ کیاگیا تھا۔ اس کے بعد اٹلی کے سفارت خانے کی درخواست پر جمعرات کو ہی اٹلی کے سیاح کو فورٹس اسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا۔ فورٹس میں دل کا دورہ آنے سے اس کی موت ہو گئی۔ یہ سیاح ہی ریاست میں پہلا کورونا پازیٹو کیس تھا۔ اس سیاح سمیت ریاست میں 9 پازیٹو کیس سامنے آچکے ہیں۔ریاست میں اب ایکٹو مریضوں کی تعداد 8 رہ گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading