کورونا وائرس: امریکہ وبا کا ’نیا مرکز‘، مصدقہ متاثرین چین سے بھی زیادہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 531,708 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 24 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ امریکہ 85 ہزار سے زائد مصدقہ متاثرین کے ساتھ چین اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد اموات کے ساتھ اٹلی بدستور سرِفہرست ہے۔

نیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین پانچ لاکھ 31 ہزار سے بڑھ گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 8215 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

چین نے 28 مارچ سے عارضی طور پر غیرملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading