کورونا متاثرین کے معاملات 6.61لاکھ سے زیادہ، چار لاکھ سے زیادہ صحت یاب

نئی دہلی، 4جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثرین کی تعداد سنیچر کی رات 6.61لاکھ سے زیادہ ہوگئی حالانکہ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ملک میں آج کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 60.81فیصد ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.88فیصد رہی۔

جمعہ کو متاثرین کے صحت یا ب ہونے کی شرح 60.71فیصد رہی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 2.85فیصد رہی۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں تقریباً تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے

۔
’کووڈ19انڈیااوآرجی ’کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے 6,61,397معاملات کی آج رات تک تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صبح یہ تعداد 6,48,315 تھی۔ اب تک مجموعی طورپر 4,01.949مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 18,912لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر 2,40,619مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ فعال معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب لوگوں کی تعداد 1.61لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے جتنے مریض آئے ہیں، ان میں سے نصف سے زیادہ پوری طرح اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔ وقت پر کورونا کے مشتبہ معاملات کی جانچ اور انکا صحیح طریقہ سے علاج کا اس میں اہم کردار رہا۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 2,42,383نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 95,40,132ہوگئی ہے۔
آئی سی ایم آر کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی فہرست میں مزید 13لیب جڑ گئے ہیں جس سے لیب کی تعداد مسلسل بڑھتی ہوئی 1,087ہوگئی ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6,364معاملے درج کئے گئے اور 198لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,92,990اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,376ہوگئی ہے اور ریاست میں 1,04,687لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں دسرے نمبر پر پہنچے تملناڈو میں متاثرین کی تعدا د ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد 4,280بڑھ کر 107,001پر پہنچ گئی ہے اور اسی دمت میں 65لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1450ہوگئی ہے۔ ریاست میں 60,592لوگو ں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔راجدھانی دہلی میں کورونا وبا نے قہر برپا کررکھا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 97,200ہوگئی ہے اور مرنے والو ں کی تعداد 3004ہوگئی ہے۔ راجدھانی میں 68,256مریض ٹھیک ہوچکے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کورونا متاثرین کی تعداد اس طرح ہے:

گجرات میں 34,600، اترپردیش میں 26,554، مغربی بنگال میں 20,488، تلنگانہ میں 20,462، کرناٹک 21,549، راجستھان میں 19,532، آندھراپردیش میں 16,934، ہریانہ میں 16548کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 593، پنجاب میں 162، جموں وکشمیر میں 126، بہار میں 88، اتراکھنڈ میں 42، اوڈیشہ میں 34، کیرالہ میں 25، جھارکھنڈ میں 15، چھتیس گڑھ میں 14، آسام میں 14، پڈوچیری میں 12، ہماچل پردیش میں دس، چندی گڑھ میں چھ، گوا میں چار اور تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading