کورونا سے پیدا تاریکی کو شکست دینے کے لیے 5 اپریل کو 9 منٹ تک لائیٹس بند کریں: نریندر مودی

۔ئی دہلی:کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور اس لاک ڈاؤن کے 9 دن گزر چکے ہیں۔ آج صبح 9 بجے اس سلسلے میں پی ایم مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ پورے ملک کے سامنے کچھ باتیں رکھیں۔ اس درمیان انھوں نے کورونا کے خلاف لڑائی میں 130 کروڑ ہندوستانیوں سے مل رہے ساتھ کے لیے شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس مہلک وبا سے پیدا تاریکی کو شکست دینے کے لیے 5 اپریل یعنی اتوار کی رات 9 بجے اپنے گھروں کی سبھی لائٹیں 9 منٹ کے لیے بند کر دیں۔

بعد ازاں روشنی کی طاقت کا احساس کرانے اور اجتماعیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے اپنے گھروں کے دروازوں یا بالکنی میں کھڑے ہو کر موم بتی، دیا، ٹارچ یا فلیش لائٹ جلائیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading