کورونا سے متاثر لاشوں کی آخری رسم کے خلاف پر تشدد احتجاج: پولس کارروائی، تین زخمی، کئی حراست میں

05_07_2020-corona-death-news_20475324

جمشید پور ۵ جولائی [یو این آئی] یہاں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے دو لوگوں کی ارتھیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے پتھراؤ کیا جس میں ایک خاتون پولیس جوان سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے کم از کم ایک درجن لوگوں کو حراست میں لیا۔ حالات پر کسی طرح قابو پا کر لاشوں کی آخری رسم انجام دیدی گئی۔

ساکچی کی ایک 88 سالہ ضعیفہ اور سوناری سے تعلق رکھنے والا ایک 71 سالہ ضعیف کا ٹی ایم ایچ میں کورونا وائرس کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی فیصلہ کیا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسم بھویاندیہہ کے علاقے سوارن ریکھا کے کنارے شمشان گھاٹ پر ادا کی جائے گی۔

مقامی لوگوں کے احتجاج کے خوف سے ، علاقے میں ہفتے کی شام سے ہی پولیس متعین کر دی گئی تھی۔ آج صبح بھویاندیہہ میں جے پی بس ٹرمینل اور گھاٹ کے قریب مجسٹریٹ کے ماتحت پولیس جوان تعینات تھے اور ان سب کو پی پی ای کٹس دی گئی تھیں۔

جیسے ہی انتظامیہ کی ٹیم لاشوں کے ہمراہ گھاٹ پر پہنچی ، خواتین سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہوگئی۔ احتجاجیوں کا دعویٰ تھا کہ کورونا سے متاثر لاشین نذر آتش کرنے سے علاقے میں کووڈ ۱۹ وائرس پھیل جائے گا۔

عہدیداروں نے جب انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو لوگوں نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ مجبوراً پولیس والوں کو ہلکی طاقت استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading