کورونا اپڈیٹس: عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو عالمی وبا قرار دے دیا

کورونا وائرس اب تک دنیا کے 110 ممالک تک پھیل چکا ہے

پونے اور ممبئی میں کورونا وائرس کے 10 مریض، احتیاطی تدابیر کی ہدایت

یورپ میں 15 ہزار افراد کورونا سے متاثر

برطانوی وزیر صحت بھی کورونا کا شکار، آدھی دنیا متاثر

مسجد الحرام مکہ میں تمام ٹچ سکرینز کو وقتی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 631 پہنچی

دنیا بھر میں کورونا وائرس : 4270 اموات، متاثرین کی تعداد 118،129

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’کورونا کا پھیلاؤ خطرناک ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریاسیس نے کہا ہے کہ ’کووڈ 19 ‘کورونا کو وبا میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر وبا نہیں دیکھی۔

ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریایسس کا کہنا تھا کہ ’کورونا کا پھیلاؤ اور شدت خطرناک ہے۔ ہمیں وبا کے پھیلاؤ، اس کی شدت اور اس حوالے سے بے عملی پر تشویش ہے۔‘

ایران کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ایران آلات کی کمی کے باجود کورونا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔‘

ان کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لیے ایران کو مدد کی ضرورت ہے۔ ’ ایران اپنی بہترین کوشش کر رہا ہے اور ہم بھی ایران کے لیے مزید امداد یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے مطابق ’ایران کو وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید آلات اور ادویات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔‘

دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ ’کورونا سے جرمنی کی 60 سے 70 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔‘

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مرکل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’کورونا وائرس کا کوئی علاج موجود نہیں اور ایسی صورت میں جب وائرس موجود ہو اور عوام کے پاس اس کا علاج نہ ہو تو 60 سے 70 فیصد آبادی متاثر ہو جائے گی۔‘

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ’ایران کورونا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے‘

خیال رہے کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 110 ممالک میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 554 ہوگئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دسمبر 2019 میں کورونا کی تشخیص کے بعد سے آج بدھ تک دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 281 ہوگئی ہے۔

بدھ کے روز دنیا بھر میں اس وائرس کے 12 سو 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

چین، جہاں سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا، میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار 778 ہو گئی ہے جب کہ تین ہزار 158 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس اب تک دنیا کے 110 ممالک تک پھیل چکا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

بدھ کو چین میں 24 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

چین سے باہر کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہزار 776 ہوگئی ہے جب کہ وائرس سے اموات کی تعداد ایک ہزار 123 ہو گئی ہے۔ چین سے باہر کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں اٹلی 10 ہزار 149 کیسز اور 631 اموات کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ایران 9 ہزار کیسز اور 291 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading