کنوٹ میں بچت گروپ کے ملازم پر بندوق سے فائر

کنوٹ(اکرم چوہان) : نامعلوم چوروں نے اسپندن فائنانس کمپنی کے نمائندے ویبھو سدھاکر روج (ساکن ساجے گاو¿ں،تعلقہ داروا ضلع ایوت محل) سے 1 لاکھ 25 ہزار نقدی پر مشتمل ایک بیگ چھین لیا جب وہ گوکندہ کے سدھارتھ نگر میںخواتین کی میٹنگ کے اختتام کے بعد واپس جا رہے تھے۔ اس وقت لٹیروںنے انھیں روک دیااور رقم کابیاگ چھیننے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوئے اسلئے ویبھو نے راہ فرار اختیار کی جس کے بعد لٹیروںنے ان پر چھروں کی بندوق سے فارئر کرکے زخمی کردیا ۔

یہ واردات آج 10 جون کی صبح رونما ہوئی ۔ گوکندہ کے سدھارتھ نگر میں آج سپندنا سیلف ہیلپ گروپ(بچت گروپ) کی میٹنگ تھی۔ جب کمپنی کا نمائندہ ویبھو روج میٹنگ کے بعد وہ کالج کے پیچھے ایک کم آبادی والی سڑک پر پیدل جا رہا تھا ۔اس وقت لٹیروںنے اسے روک دیااور نقد رقم کابیاگ چھیننے کی کوشش کی مگر دونوں لٹیروں کے ہاتھ نہیں لگاا ور فرار ہوگیا۔

اس کے بعد ایک لٹیرے نے چھروں والی پستول سے ویبھو پرفائر کردیا جس میں وہ زخمی ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوکنڈہ ی کے خانگی اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ایوت محل منتقل کیا گیا۔

جیسے ہی کنوٹ پولیس کو اطلاع ملی، پولیس انسپکٹر دیپک بورسے، پولس ملازمین راٹھور، ساونت نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کا معائنہ کیا۔ رپورٹ بھیجے جانے تک مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری تھی۔