نئی دہلی ۔6۔جولائی ۔بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی کا جمعہ کو یہاں انتقال ہو گیا ۔ وہ 73 سال کے تھے۔ فیضی کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں ۔مہاراشٹر کے ناگپور میں تین مارچ 1946 کو پیدا ہوئے فیضی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ان کا علاج چل رہا تھا ۔ انہوں نے جمعہ کو رات سوا 11 بجے اپنے گھر پر آخری سانس لی ۔