کمیشن نے شرد پوار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت نہیں دی

نئی دہلی،23 ستمبر(یواین آئی) الیکشن کمیشن نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ شرد پوار کو انکم ٹیکس کو نوٹس جاری کرنے کےلئے کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔
کمیشن نے میڈیا میں شائع رپورٹ کی تردید کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ہی انکم ٹیکس نے مسٹر پوار کو نوٹس جاری کیا ہے۔کمیشن نے بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے ان خبروں کو بےبنیاد بتایا اور کہا کہ اس نے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کو اس ضمن میں کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading