کل جماعتی تحریک، ناندیڑ کی جانب سے CAA, NRC اور NPR کے خلاف اساتذہ کی نشست

ناندیڑ: (راست) مورخہ 12 جنوری بروز اتوار کو ایم جی آر گارڈن مال ٹیکڑی روڈ، ناندیڑ میں کل جماعتی تحریک، ناندیڑ کی جانب سے ایک نشست برائے اساتذہ منعقد کی گی جس میں شہر و ضلع سے اساتذہ ءکرام نے شرکت کی ۔ الحمدللہ !!! نشست میں کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے اساتذہ کو سی اے اے،این آر سی اور این پی آر کیا ہے ۔ان قوانین کے ہونے والے مضر اثرات اور اس سلسلے میں طلبہ و سرپرست حضرات کی ذہن سازی کس طرح کی جائے ان موضوعات پر رہنمائی کی گئی ۔

اس اجلاس میں کل جماعتی تحریک، ناندیڑ کے ذمہ داران میں سے کل جماعتی تحریک کے صدر مفتی ایوب صاحب قاسمی، مولانا سرورقاسمی صاحب، مولانا آصف ندوی صاحب، محمد عبدالجلیل صاحب، سید معین صاحب، ایم ۔زیڈ ۔صدیقی صاحب، فاروق احمد صاحب ،مولانا عظیم رضوی صاحب، مفتی مرتضی صاحب شریک رہیں ۔اس کے علاوہ معلمات و خواتین کی ذہن سازی کس طرح کی جائے اس موضوع پر ڈاکٹر نسرین احسن زبیری صاحبہ، رکن شوری جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ نے رہنمائی فرمائی ۔

پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے میں مظفر سوداگر سر، وجاہت خان سر، جاوید اسماعیل سر اور اسکے علاوہ تمام ہی اساتذہ کی تنظیموں کے ذمہ داران نے اہم رول ادا کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading