ویڈیو: کرناٹک کے وزیر نے خاتون کو مارا تھپڑ، پھر بھی خاتون نے آشیرواد کے لیے چھوئے پاؤں

بنگلورو: ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے وزیر وی سومنا نے کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے ہنگالا گاؤں میں ایک پروگرام کے دوران ایک خاتون کو تھپڑ مار دیا۔ ہفتہ کو وہ وہاں زمین کا مالکانہ حق یعنی ٹائٹل بانٹنے گئے تھے۔

یہاں وزیر نے ڈھائی سو لوگوں کو مکان کی ملکیت کے حقوق دیئے، لیکن خاتون کو مالکانہ حقوق نہ ملنے پر وہ برہم ہو گئی۔ اس پر وزیر نے اسے تھپڑ مار دیا۔ حیران کن بات یہ تھی کہ تھپڑ مارے جانے کے باوجود اس خاتون نے وزیر کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔

سومنا کو اس پروگرام کے لیے دوپہر 3.30 بجے پہنچنا تھا لیکن وہ 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے اور وہاں 175 لوگوں کو زمین کا مالکانہ حق دیئے۔ تھپڑ کھانے والی خاتون کو ملکیت کے کاغذ نہ ملنے پر وہ برہم ہو گئی۔ اس دوران وزیر سومنا نے اسے تھپڑ مار دیا۔ تاہم بعد میں وزیر نے اس پر معافی بھی مانگ لی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading