کرناٹک میں رمضان المبارک کے پیش نظر اردو اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی

کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک میں اردو اسکولوں کے ٹائم ٹیبل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے ریاست کے تمام اردو اسکولوں میں پڑھائی کا وقت کم کردیا ہے۔ اس سرکیولر کے مطابق اب طلبہ کو صبح 10 بجے کی بجائے 08 بجے اسکول جانا ہوگا اور شام 4.20 کے بجائے دوپہر 12.45 بجے انہیں اسکول سے چھٹی مل جائے گی۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ اور ’ون انڈیا کنڑ‘ کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق ماہ رمضان کے دوران اردو اسکول صبح 10 بجے سے شام 4.20 بجے کے بجائے صبح 8 بجے سے 12.45 بجے تک جاری رہیں گے۔ ماہ رمضان کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی یہ تبدیلی سرکاری، امدادی اور غیر امدادی اداروں میں اردو پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں پر لاگو ہوگی۔

یہ حکم 10 اپریل 2024 (رمضان کے اختتام) تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن، ریاستی لسانی اقلیتی ترقیاتی بہبود اسوسی ایشن، کرناٹک اسٹیٹ مسلم ایمپلائیز اسوسی ایشن اور ایم ایل اے رضوان ارشد کے محکمہ تعلیم کے فیصلے کے مطابق دیگر اسکولوں میں مسلم طلبہ کو کلاس ختم ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل چھٹی کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ممبئی کے باشندگان کو لگا بجلی کا جھٹکا! یکم اپریل سے ہوگا بل میں اضافہ
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ کو چاند نظر آنے کی صورت میں 12 مارچ سے ہوگا جو 10 یا 11 اپریل تک جاری رہے گا۔ کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے ماہ رمضان کے دوران اردو اسکولوں کے اوقات کو تبدیل کرنے کا حکم دے کر مسلم طلبہ و اساتذہ کو اس ماہ مبارک میں راحت دی ہے۔ محکمہ تعلیم کے اس فیصلے کا مسلمانوں کی جانب سے استقبال کیا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading