کرناٹک میں مساجد کو لائوڈاسپیکر استعمال کرنے کی حکومت نے اجازت دے دی ٗ لائسنس جاری

بنگلورو:(ایجنسی)کرناٹک میں حکمراں بی جے پی حکومت نے آج ہفتے کے روز ریاست کی 10,889 مساجد کو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ریاستی حکومت کی ہدایت پر محکمہ پولیس نے اس سلسلے میں لائسنس جاری کیا ہے۔ مساجد، مندروں اور گرجا گھروں سے لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے لیے 17,850 درخواستیں موصول ہوئیں۔

تین ہزار مندروں اور 1400 گرجا گھروں کو بھی لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لائسنس دو سال کی مدت کے لیے دیا جاتا ہے۔لاؤڈ اسپیکر صرف صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک استعمال کیا جائے گا۔مساجد، مندروں اور گرجا گھروں میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے لیے رہنما اصول وضع کیے گئے ہیں۔

لاؤڈ اسپیکر صرف شام 6 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم تنظیموں نے ریاست بھر کی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام رہنما خطوط پر عمل کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading