ڈکیتی کرنے والی ٹولی سے 1 کروڑ 26 لاکھ روپے کے زیورات ضبط کرائم برانچ پراپرٹی سیل کی کارکردگی

ڈکیتی کرنے والی ٹولی سے 1 کروڑ 26 لاکھ روپے کے زیورات ضبط کرائم برانچ پراپرٹی سیل کی کارکردگی
تھانے (آفتاب شیخ) تھانے سے متصل بھیونڈی کے نارپولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کالہیر تعلقہ میں ایک مکان سے ڈکیتی کرنے والی ٹولی سے سونے کے زیورات ضبط کرکے اس ضمن میں اہم سرغنہ کو ایرولی نئی ممبئی سے گرفتار کرنے کی اطلاع تھانے کے پولیس کمشنر وویک فنسلکر نے آج تھانے کمشنر آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کو اطلاع دی – اس ضمن میں پولیس نے اس ڈکیتی کا اہم سرغنہ دھرمیش رنچھوڈ ویشنو 38 سال کو ایرولی نئی ممبئی سے گرفتار کیا- آپ نے تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دنوں بھیونڈی تعلقہ کے کالہیر گاوں میں چھ افراد نے منصوبہ بند طریقہ سے جگدیش بلی رام پاٹل نامی شخص کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو ریوالور کی نوک پر اور کچھ کو کرسی سے باندھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر دراز کھولنے کی دھمکی دی اور 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سونے کے زیورات اور 50 ہزار روپے نقد لے کر فرار ہوگئے دو ڈکیت باہر پہرا دے رہے تھے اس معاملے میں نارپولی پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت شکایت درج کی گئی – معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اعلی افسران کی رہنمائی میں مقامی پولیس کے ساتھ ڈپٹی پولیس کمشنر (کرائم) دیپک دیوراج ،اور بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے علاوہ اے سی پی کدم کی نگرانی میں آٹھ خصوصی ٹیم کی تشکیل دے کر ڈکیتوں کی تفتیش میں مصروف ہوگئے اور کچھ تکنیکی بنیاد پر مسلسل تین دن اور تین راتوں میں جانچ کے بعد اس ڈکیتی کے اہم سرغنہ کو پولیس نے ایرولی نئی ممبئی سے حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے پولیس نے 421 تولے (4 کلو 21 گرام) سونے کے زیورات جس کی ڈکیتی ہوئی تھی ضبط کئے جانے کی اطلاع کمشنر موصوف نے دی- آپ نے مزید بتایا کہ مذکورہ ڈکیت دھرمیش گجرات کا رہائشی ہے اور خطرناک غنڈا بتایا جاتا ہے تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ وہ دس سال کی سزا کاٹ رہا ہے حال ہی میں وہ پرول پررہا ہوا – اور اسی دوران اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ منصوبہ بند طریقہ سے اس کام کو انجام دیا دیگر ڈکیت نقد لے کر فرار ہوئے ہیں – اس ضمن میں آپ نے اپنی تفتیش کرنے والی ٹیم کی ستائش کی اور انھیں 25/25 ہزار روپئے انعام کا اعلان بھی کیا کمشنر وویک فنسلکر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو 10 دن کی پولیس کسٹڈی ملی ہے تفتیش کے دوران جلد ہی ہم دیگر افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجایئں گے- یہ کاروائی تھانے کے پولیس کمشنر وویک فنسلکر جوائنٹ پولیس کمشنر سریش میکلا ،ایڈیشنل پولیس کمشنر پروین پوار ،کرائم برانچ کے ڈپٹی پولیس کمشنر دیپک دیوراج ،اے سی پی این ٹی کدم کی رہنمائی میں پراپرٹی سیل کے انسپکٹر پردیپ بھانو شالی سینٹرل کرائم کے انسپکٹر انیل ہونراو اور پورے یونٹ کی کارگردگی پر محکمہ نے نہ صرف خوشی کا بلکہ اس کی خوب ستائش کرتے ہوئے انعام سے بھی یونٹ کو نوازا جارہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading