ڈرائیور کی حاضر دماغی سے جدہ میں سکول کی طالبہ گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی : ویڈیو دیکھیں

سعودی عرب کے شہر جدہ میں سکول بس کے ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ایک بچی سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے پہیوں تلے آنے سے بال بال بچ گئی۔

کلوز سرکٹ مانیٹرنگ کیمرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’ایک گاڑی طالبہ کے گھر کے سامنے کھڑی سکول بس کو اوور ٹیک کر رہی ہے۔ اگر بس ڈرائیور سے معمولی سی غفلت ہوجاتی تو بچی گاڑی کے پہیوں تلے آ جاتی‘۔

سکول بس کمپنی نے کہا ہے کہ ’اس واقعہ سے اعلی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف ضروری کارروائی ہو گی‘۔

علاوہ ازیں الشرقیہ محکمہ ٹریفک نے سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور کو مقررہ سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل میں دیا گیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading