چکھلی میں مثالی نکاح رسم منگنی نکاح میں تبدیل 

چکھلی ضلع بلڈانہ .ذوالقرنین احمد. اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے مسلم سماج میں شادی بیاہ میں جاری بے جارسم و رواج کو ختم کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے "آسان ومسنون نکاح” اس مہم کے بہت ہی اچھے ثمرات ونتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں

چکھلی ضلع بلڈانہ میں نکاح آسان کرو مہم کا اثر، چکھلی میں 6 جون 2024 بروز جمعرات کو شیخ لال باغبان کی دختر کی رسم منگنی ہونے جارہی تھی لیکن سید اسلم سید رشید باغبان بودھوڑ والے، حاجی عبدالصمد پیرن منشی چکھلی، عبدالغفار شیخ اسمعیل چکھلی، شیخ سلیم عبدالنبی باغبان، رسول جناب دیول گھاٹ، شیخ یسین شیخ فقیرہ پاچورہ والے ان احباب کی ترغیب و کوشش سے 6 جون 2024 بروز جمعرات بعد نماز عصر منگنی کی رسم آسان ومسنون نکاح میں تبدیل ہو گئی الحمدللہ

ملی معلومات کے مطابق شریف مبین سیٹھ باغبان ان کے فرزند شیخ ناصر کی رسم منگنی شیخ لال شیخ یوسف کی دختر شمائلہ پروین سے ہونے جارہی تھی الحمدللہ ان احباب کی محنتوں سے نکاح میں تبدیل ہوگئی۔ بعد نماز عصر مختصر انداز میں رسم منگنی نکاح میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر تمام شہریان نے مبارکباد پیش کی اور اس عمل کو سراہا، اللہ ربّ العزت زوجین میں اور دونوں خاندانوں میں خوب محبت والفت پیدا فرمائے اور خیر وبرکت نازل فرمائے۔

6 جون 2024

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading