چدمبرم کو گرفتار کرنے والے پولس آفسر کو اعزاز سے نوازا گیا

نئی دہلی۔سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے گھر کی دیوار کود کر انہیں گرفتار کرنے والے افسر سمیت 28 سی بی آئی افسران کو یوم جمہوریہ کے موقع پر پریسیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازا گیا ۔

افسران نے بتایا کہ گزشتہ سال آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں پی چدمبرم کو گرفتار کرنے والے ڈپٹی ایس پی راما سوامی پارتھسارتھی کو پریسیڈنٹ پولیس میڈیل سے نوازا گیا ہے ۔ پارتھسارتھی نے ہی پی چدمبرم کے بیٹے کارتک چدمبرم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔
فسران نے کہا کہ سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر دھیریندر شنکر شکلا کو بھی بہترین خدمات کیلئے پولیس میڈل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ممبئی کے صحافی جے ڈے کے قتل کی کامیاب جانچ کی اور متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی شہری روشن انصاری کو ہندوستان لانے والی ٹیم کی قیادت کی تھی ۔ انہوں نے گرمیت رام رحیم کے عقیدتمندوں سے وابستہ معاملہ کی بھی جانچ کی تھی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading