حیدرآباد۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے شہریت قانون (CAA) اور قومی شہری رجسٹر (NRC) کو لے کر مودی حکومت کو چیلنج کیا ہے۔ سی اے اے اور این آر سی کو لے کر ہو رہے احتجاجی مظاہروں کے بیچ اویسی نے کہا’ چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں کوئی کاغذ نہیں دکھانے والا۔ میں سینے پر گولی کھانے کے لئے تیار ہوں، لیکن وطن نہیں چھوڑوں گا۔ میں ہندوستان میں ہی رہوں گا‘۔
اسدالدین اویسی نے اتوار کو حیدرآباد میں ایک عوامی اجلاس میں کہا ’ جو مودی اور شاہ کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ صحیح معنوں میں مرد مجاہد کہلائے گا۔ میں وطن میں رہوں گا، کاغذ نہیں دکھاؤں گا۔ کاغذ اگر دکھانے کی بات ہو گی تو سینہ دکھاؤں گا کہ مارو گولی۔ مارو گولی میرے سینے پر، کیونکہ میرے دل میں ہندوستان کی محبت ہے‘۔