چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سی بی آئی کی بڑی کارروائی، 20 ریاستوں میں 56 مقامات پر چھاپہ ماری

نئی دہلی:سی بی آئی نے آج چائلڈ پورنوگرافی معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 ریاستوں کے 56 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

اس چھاپہ ماری کو سی بی آئی نے ’آپریشن میگھ دوت‘ کا نام دیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران کئی انکشافات ہو سکتے ہیں۔ سی بی آئی کے مطابق کئی ایسے گینگ نشان زد کیے گئے ہیں جو نہ صرف چائلڈ سیکسوئل پورنوگرافی کے متعلق مواد تیار کرتے ہیں بلکہ بچوں کو فزیکل بلیک میل کر اس کا استعمال کرتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ گینگس دونوں طریقے سے کام کرتا ہے، یعنی گروپ بنا کر بھی اور ذاتی طور پر بھی۔

دراصل سی بی آئی کو انٹرپول کے ذریعہ سنگاپور سے اس معاملے کے اِن پٹس ملے تھے جس کے بعد اب سی بی آئی ایکشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ سی بی آئی کی یہ چھاپہ ماری دہلی، ممبئی، بنگلورو، پٹنہ سمیت 20 ریاستوں میں چل رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف آپریشن چلایا گیا تھا جسے ’آپریشن کاربن‘ نام دیا گیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading