نئی دہلی، 28مئی (یو این آئی) حکومت نے بخار کے علاج میں کام آنے والی دوا پیرا سیٹامول کی درآمد کھول دی ہے۔غیرملکی تجارت سے متعلق ڈائرکٹوریٹ جنرل نے جمعرات کی دیر شام یہاں جاری ایک نوٹفکیشن میں یہ اطلاع دی۔غیرملکی تجارت سے ڈائرکٹوریٹ جنرل کے ڈائرکٹر جنرل امت یادو نے کہاکہ یہ فیصلہ فوری اثرات نافذالعمل ہوگا۔حکومت نے گزشتہ دنوں کووڈ وبا کے پیش نظر پیراسیٹامول کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ہندستانی بازار میں پیراسیٹامول کافی دستیاب ہے۔حکومت کے اس فیصلے سے دوا کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے پیرا سیٹامول ایک معاون دوا سمجھی جاتی ہے اور غیرممالک میں اس کی بڑے پیمانہ پر مانگ ہے۔