اولڈ ٹرافیرٹ: انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کے بعد میچ آج دوبارہ شروع ہو گیا ہے جہاں کیویز نے انڈیا کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔لیکن انڈیا کی شروعات کافی مایوس کن رہی اور چار وکٹ ابھی تک آوٹ ہوچکے ہیں ۔آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا نے اب تک پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور 12 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے اب تک نو رنز بنائے ہیں۔جمی نیشم جنھوں نے دسویں اوور میں کارتھک کا نہایت زبردست کیچ لیا، وہ لاکی فرگوسن کی پہلی گیند پر پنت کا کیچ نہ پکڑ سکے۔ فرگوسن کے پہلے اوور میں انڈیا نے دو رنز حاصل کیے۔فی الحال اسکور 47/4رنز16 اوورز کے بعد ہے ۔