نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔ راجدھانی دہلی میں پیر کو پٹرول کی قیمتوں میں 19 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تو وہیں ڈیزل کے دام بھی 26 پیسے فی لیٹر بڑھ گئے ۔ دہلی میں آج ایک لیٹر پٹرول 71.14 روپے کا مل رہا ہے تو ڈیزل کی قیمت 65.71 روپے فی لیٹر ہے ۔

بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود اہم تیل کمپنیوں نے اپنے فائدے کو دیکھتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ تازہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ کمزور سرمایہ کاری بھی ہے ۔
پٹرول کے دام 71 روپے فی لیٹر سے متجاوز ، ڈیزل کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ ، جانیں آج کی تازہ قیمت
علامتی تصویر
کہاں کتنی قیمت ؟
دہلی
پٹرول : 71.14 روپے فی لیٹر
ڈیزل : 65.71 روپے فی لیٹر
ممبئی
پٹرول : 76.77 روپے فی لیٹر
ڈیزل : 68.81 روپے فی لیٹر
کولکاتہ
پٹرول : 73.23 روپے فی لیٹر
ڈیزل : 67.49 روپے فی لیٹر
چنئی
پٹرول : 73.85 روپے فی لیٹر
ڈیزل : 69.41 روپے فی لیٹر