پٹرول،ڈیزل،سونا، چاندی مہنگے، الیکٹرک گاڑی،سیٹ اپ باکس، بجلی کے سامان سستے

نئی دہلی،05جولائی(یو این آئی) بجٹ میں ٹیکس بڑھانے سے پٹرول،ڈیزل، سونا،چاندی، زیورات،گاڑیوں کے پرزے اور تمباکو سمیت کئی دیگر چیزیں مہنگی کرنے کی تجویز جبکہ الیکٹرانک کار اور گھر خریدنا سستا ہو جائے گا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا پہلا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے سماجی کاموں کے لیے وسائل اکٹھا کرنے کی کوشش میں پٹرول اور ڈیزل پر ایک ایک روپیے فی لیٹر کی پیداوارکی قیمت بڑھانے کے ساتھ ہی اتنے ہی رقم کے انفراسٹرکچر کی ترقی کی مدد میں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے دونوں ایندھن کی قیمت ہفتے کے روز سے دو دو روپیے فی لیٹر مہنگی ہو جائے گی ۔ ڈیزل کے مہنگا ہونے سے آنے والے دنوں میں دیگر اشیا کی قیمتوں پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading